تھانہ روات پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا

 
0
305

ّراولپنڈی اکتوبر 14 (ٹی این ایس): تھانہ روات پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا، سی پی او راولپنڈی کی ایس ایچ او ملک کاشف اقبال کو شاباش  ملزمان نے باہم صلح مشورہ ہو کر بذریعہ اسلحہ آتشین زاہد ندیم کو قتل کیا تھا جو کہ اپنے کھیتوں میں بذریعہ ٹریکٹرہل چلا رہا تھا، مقتول کے بھائی شاہد ندیم کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 576/19 بجرم302/34 ت پ درج رجسٹر کیا گیا، گرفتار ملزمان میں غلام عباس ،عبدالحمید اور فیاض احمد شامل ہیں مقتول زاہد ندیم قتل کے مقدمہ میں عدالت عظمیٰ سے بری ہوا تھا فریقین نے اپنے بھائی (تنویر)کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے زاہد ندیم کو قتل کیا روات پولیس کی ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے، سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا نے ایس ایچ او تھانہ روات اور ان کی ٹیم کو قتل کے ملزمان گرفتار کرنے پر شاباش دی،  ملزمان کو ٹھوس شہادتوں کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا،جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکنوں کے خلاف راولپنڈی پولیس متحرک ہے،