تھانہ گولڑہ سے لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی کا معاملہ، بچی برآمد، والدین کے حوالے

 
0
310

اسلام آباد اکتوبر 14 (ٹی این ایس): تھانہ گولڑہ سے لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی کا معاملہ، بچی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی تین سال بیٹی گھر سے باہر نکلی جو مل نہیں رہی کہیں لاپتہ ہوگی ہے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ گولڑہ اقبال گجر نے فوری جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ تھانہ گولڑہ میں فوری طور پر بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا۔ ایس ایچ او گولڑہ اور ان کی ٹیم نے لاپتہ ہونے والی بچی کی تلاش شروع کردی۔ الحمداللہ ایس پی صدر کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے بہت ہی کم وقت میں بچی کو بحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کردیا۔
بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اسلام آباد پولیس کی تعریف کی۔ ائی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کاکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔