ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا مسعود اختر کا اڈیالہ جیل کا دورہ، اسیران کے مسائل سنے، انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی

 
0
869

اسلام آباد اکتوبر 18 (ٹی این ایس): مورخہ 18 اکتوبر 2019 کو رانا مسعود اختر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ہمرا محترمہ افشاں اعجاز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی، یاسر محمود چوہدری سول جج راولپنڈی اور منزہ چوہدری سول جج راولپنڈی بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ اس موقع پر جیل چاک و چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی جبکہ ملک محمد اکرم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے معزز مہمانوں کیا استقبال کی۔ معزز جج صاحبان نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال ، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز جج ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انھوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ رانا مسعود اختر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 26 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ حسب الحکم فاضل جج 26 اسیران کو جیل ہذا سے رہا کر دیا گیا۔