سینیٹر رحمان ملک کا شہداء کارساز کو زبردست خراج تحسین

 
0
422

اسلام آباد اکتوبر 18 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا شہداء کارساز کو زبردست خراج تحسین۔ سانحہ کارساز کے بہادر شہیدوں اور انکے اہل و عیال کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 18 اکتوبر پاکستانی تاریخ کا ایک پر درد اور پر غم دن ہے۔ سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ کارساز میں ساتھیوں کے گرے ہوئے پامال لاشوں کا پرآشوب منظر آج بھی آنکھوں میں ہے۔ ظلم، ستم اور گرے ہوئی لاشیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید و بہادر جیالوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔ زندگی کو لاحق خطرات، دھمکیاں اور بم دھماکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اپنے کارکنوں سے دور نہ کر سکے۔ ملکی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کیلئے پی پی پی کی قربانی بے مثل و بینظیر ہیں۔