پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موبائل فون ، سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

 
0
1751

لاہور نومبر 08 (ٹی این ایس): محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ، نوجوان سوشل میڈیا کا استعمال بھی نہیں کر سکیں گے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں مستقبل کے معماروں میں منشیات کا استعمال بڑھتا جا رہا تھا جس کی روکنے کیلئے حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے ، پابندی کا عائد نجی و تعلیمی اداروں دونوں پر یکساں ہوگا ، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پابندی پرائمری یا مذل کی سطح پر نفاذ عمل ہوگی یا پھر ہائی سکول سے اس کا آغاز کر دیا جائے گا ، واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں روشن مستقبل کے خواب لئے جانے والے داخل ہونے والے نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں جس پر متعدد بار رپورٹس منظر عام پر آئیں اور انہیں روکنے کیلئے بھی انسانی حقوق کی تنظیموں ، والدین کی طرف سے حکومت پر زور دیاگیا جس کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے روکنے کا فیصلہ کر لیا اور تعلیمی اداروں میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ، واضح رہے کہ اس پابندی کا اطلاق پنجاب میں ہوگا باقی تینوں صوبوں پر نہیں ہوگا۔