راولپنڈی پولیس نے ایف جی سکول مریڑ حسن سے لاپتہ ہونے والا بچہ والدین سے ملادیا

 
0
903

راولپنڈی نومبر 12 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق تحسین مغل نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بیٹا غلام مرتضیٰ بعمر 14 سال سکول گیا لیکن واپس نہ آیا۔ اے ایس پی سول لائن بینش فاطمہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو بچے کی تلاش کا خصوصی ٹاسک دیا۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائن یاسر عباس نے ہمراہ اپنی ٹیم بچے کو گنجمنڈی کے علاقہ سے ڈھونڈ لیا۔ بچے نے بتلایا کہ اس سے سکول کی فیس گم ہوگئی تو وہ گھر نہ گیا۔ بچے کے مل جانے پر اس کے والدین نے ASP سول لائن سرکل بینش فاطمہ کا شکریہ ادا کیا اور راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ راولپنڈی پولیس عوام و الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت کوشاں۔