1122راولپنڈی نے24ٹریفک حادثات میں32ا فرادکو ریسکیو کیا

 
0
440

راولپنڈی جولائی20 (ٹی این ایس) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر24روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں32افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں10افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122کے ضلعی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں22ڈرائیور،07مسافراور03پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں 29مرد اور 03عورتیں شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوں میں03افراد کی اوسط عمر18سال سے کم، 19افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان،10افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیان ہے۔ان ٹریفک حادثات کے واقعات میں25موٹر سائیکلز،01رکشہ،04موٹر کاریں، 03وین،02 ٹرک اور دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں