کیلیفورنیامیں گھر میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک نامعلوم افراد گھر میں داخل ہو کر پارٹی میں شریک افراد پر فائرنگ کر دی

 
0
288

سان ڈیاگو نومبر 18 (ٹی این ایس): امریکی ریاست کیلیفورنیامیں ایک گھر میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے. پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلیفورنیا کے شہر فریسنو میں پیش آیا جہاں گھر میں ایک تقریب جاری تھی حکام کے مطابق نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور پارٹی میں شریک افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے.
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی 6 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ افراد کی کوئی شناخت یا تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے اور نا ہی کسی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے. واضح رہے کہ تین دن پہلے ہی کیلیفورنیا کے ہی شہر لاس اینجلس میں واقع ہائی سکول میں ایک طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 طلبہ ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے ریاست کیلیفورنیا کے ہی شہر لاس اینجلس میں واقع ہائی سکول میں ایک طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 طلبہ ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے.
لاس اینجلس کے شمال سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر سینٹا کلاریٹا کے علاقے میں واقع سوگس ہائی سکول کے آغاز پر طالب علم نے اپنے بیگ سے 45. کیلیبر نیم خودکار گن نکالی اور چند سیکنڈر میں خالی کردی‘فائرنگ کرنے والے طالب علم کی 16ویں سالگرہ تھی اور اس نے آخری گولی اپنے لیے بچالی تھی . قانون نافذ کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان حملہ آور جس کا نام پولیس کی جانب سے فراہم نہیں کیا گیا وہ خود کو گولی کا نشانہ بنانے کے نتیجے میں بچ گیا لیکن اس کی حالت تشویشناک ہے .
لاس اینجلس کے کاﺅنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن کینٹ ویگینر نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثہ ویڈیو ٹیپ پر ریکارڈ ہوا تھا اور اس میں 16 سیکنڈ لگے، نوجوان نے ایک جگہ کھڑے ہو کر طلبہ کو نشانہ بنایا . انہوں نے کہا کہ جہاں وہ کھڑا ہوا تھا، اس نے کسی کا پیچھا نہیں کیا اور وہیں سے فائرنگ کی جہاں کھڑے ہو کر اس نے خود کو گولی ماری تھی‘خیال رہے کہ سوگس ہائی سکول میں پیش آنے والا واقعہ امریکا کے سکولوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات جیسا تھا .
گن کنٹرول ایڈووکیسی گروپ ایوری ٹاﺅن کے مطابق رواں برس اسکول میں فائرنگ کا یہ 85واں واقعہ تھا جس سے محسوس ہوتا ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخاب میں ہتھیاروں پر قابو پانے کی بحث دوبارہ سر اٹھائے گی . کینٹ ویگینر نے کہا کہ فائرنگ سے قبل مشتبہ ملزم نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیاتھا کہ سوگس کل اسکول میں تفریح ہوجائے‘تاہم انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی فیس بک کی ترجمان نے بتایا کہ اکاﺅنٹ مشتبہ شخص کا نہیں ہے، بعدازاں مذکورہ انسٹاگرام ڈیلیٹ کرکے اکاﺅنٹ معطل کردیا گیا تھا .
کینٹ ویگینر نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکی اور 14 سالہ لڑکا ہلاک جبکہ 14 اور 15 سالہ 2 لڑکیاں اور 14 سالہ لڑکا زخمی ہوئےدوسری جانب تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ نوجوان طالب علم نے اسکول پر فائرنگ کیوں کی‘پولیس نے کہا کہ مبینہ ملزم نے فائرنگ اکیلے کی، تفتیش کار حملہ آور کے گھر بھی گئے لیکن انہیں وہاں کوئی خطرناک چیز نہیں ملی . لاس اینجلس کاو¿نٹی شیرف ایلکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ سوگس ہائی اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو اس وقت ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے .