سی پی او راولپنڈی کے احکامات پولیس اسٹیشن روات نے نوجوان کے اغواء کا مقدمہ وقوعہ کے 26 دن بعد درج کر لیا

 
0
283

اسلام آباد کے دیہی علاقے کا رہائشی 21 اکتوبر سے لاپتہ پولیس روایتی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔لواحقین کا الزام
راولپنڈی نومبر (ٹی این ایس): اسلام آباد کے دیہی علاقے پراچہ ٹاون کے رہائشی محنت کش کے اغواء کا مقدمہ وقوعے کے 26 روز بعد پولیس اسٹیشن روات میں درج کر لیا گیا مغوی کے والد علی زمان کے مطابق اس کا بیٹا 21 اکتوبر کو گھر سے کام کیلئے نکلا جو تاحال واپس نہیں آیا واقع کی بروقت اطلاع پولیس اسٹیشن روات کو ڈی تاہم پولیس کی روایتی بے حسی کی وجہ سے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا جس پر سی پی او راولپنڈی کو درخواست دی جنہوں نے واقع کی فوری ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے دوسری جانب پولیس واقع میں نامزد ملزمان کی گرفتاری میں تعاون نہیں کر رہی جس سے اس کے بیٹے کی زندگی سنگین خطرات سے دوچار ہے محنت کش کے والد نے سی پی او راولپنڈی، آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری اور اس کے بیٹے کی برآمدگی کیلئے کردار ادا کریں۔