حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ترجمان پاک فوج

 
0
293

راولپنڈی نومبر 18 (ٹی این ایس): ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف رابطے میں ہیں،ہرملاقات رپورٹ نہیں ہوتی، حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دورائے نہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دورائے نہیں۔ جمہوری حکومت کی حمایت آئینی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جب بھی ضرورت ہوتی ہے وزیراعظم اور آرمی چیف میں ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ ملاقاتیں ہورہی ہیں ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوتی۔ کچھ ملاقاتیں رپورٹ ہوتی ہیں اور کچھ ملاقاتیں رپورٹ نہیں ہوتیں۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی گزشتہ ہفتے کی ٹیلیفونک گفتگو رپورٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف رابطے میں ہیں۔ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے دونوں رابطے میں رہیں۔