کمشنر راولپنڈی ثاقب ظفر کا دورہ اڈیالہ جیل، اسیران کے مسائل سنے

 
0
289

اسلام آباد نومبر 18 (ٹی این ایس): مورخہ 18 نومبر 2019 کو ثاقب ظفر کمشنر راولپنڈی ہمراہ عقیل خان ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ جیل پہنچنے پر جیل کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی انھوں نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال ، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز مہمانان نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیا۔ اسی ظرح ٹیوٹا کی طرف سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاسز کا معائنہ بھی کیا۔ معزز مہمان ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انھوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی فراہم کرنے، صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط پر جیل انتظامیہ کی تعریف کی۔
جیل میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے پر سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔