حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع شہباز شریف کی جانب سے مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

 
0
250

لاہور نومبر 28 (ٹی این ایس): احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی، شہباز شریف کی جانب سے مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا گیا ۔جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے نیب پراسکیوٹر کو منی لانڈرنگ کیس کا ریفرنس جلد دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔شہباز شریف کے وکلا ء نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز میں ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست دیدی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف اپنے اور بھائی کے علاج کے لیے بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ حمزہ شہباز کو احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لئے رہنما اورکارکنان احتساب عدالت پہنچے اور نعرے لگاتے رہے ۔ پولیس کی طرف سے کنٹینر، بیرئیر واور خار دار تاریں لگا کر راستوں کو بند رکھا گیا۔