شہباز فیملی کے فرنٹ مین فضل داد عباسی نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

 
0
212

لاہور نومبر 28 (ٹی این ایس): سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے فرنٹ مین فضل داد عباسی نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شریف گروپ آف انڈسٹریز کے اکائونٹ ڈپارٹمنٹ سے ریٹائرڈ ہو چکا ہوں،نیب نے 4 اپریل 2019 کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا، نیب کی زیر حراست 66 دن تک ریمانڈ میں رہا اور اسکے بعد عدالت نے جوڈیشل کر دیا۔
الزام لگایا گیا کہ وہ شریف فیملیکے لئے منی لانڈرنگ میں سہولت کار ہے، شریف فیملی کے 3 ارب کے اثاثے اور 1 ارب 50 کروڑ کی ریمٹنٹس میں انکوائری میں مجھے شامل کیا گیا، نیب نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ رپورٹ، کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس کے بنیاد پر گرفتار کیا، کمپنی میں کیش کیری کے طور پرکام کرتا رہا اورکمپنیوںکے رقوم مختلف بنکوں میں جمع اور نکلواتا تھا، عدالت عالیہ اسی کیس میں نامزد مشتاق چینی کی درخواست ضمانت منظور کر چکی ہے،7 ماہ گزرنے کے باوجود نیب کی جانب سے ابھی تک ریفرنس نہیں فائل کیا جا سکا،نیب درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات میں سے ایک بھی ثابت نہیں کر سکی،،رخواست گزار بزرگ شہری ہے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔