قلات میں منی بس ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کیخلاف احتجاجاَ تمام ویگنیں بند کر نے کا علان کردیا

 
0
1197

جولائی20(ٹی این ایس)قلات میں منی بس ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاجاََ قلات سے کوئٹہ جانے والی تمام ویگنیں بند کر نے کا علان کردیا یکطرفہ فیصلہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا توسخت لائحہ عمل طے کریں گے چوبیس سیٹر کوسٹر کو روٹ پرمنٹ فراہم کرنا قانون کی خلاف ورزی ہیں جسکی منی بس ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سخت مذاہمت کریگی ان خیالات کا اظہار منی بس ٹراسپورٹ ایسوسی ایشن قلات زون کے صدر ملک نور احمد بنگلزئی نائب صدر میر انور مینگل ٹکری شیر احمد ابابکی میر منیر احمد محمد حسنی محمد وارث لانگو محمد ایوب لہڑی اور دیگر نے گزشتہ روز بس اڈہ قلات میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چوبیس سیٹر کوسٹر کو غیر قانونی طور پر وین روٹ پرمنٹ دیا گیاہے جوکہ ویگن مالکان اور ویگن ڈرائیورز کے ساتھ ظلم کی انتہا ء ہے انہوں نے کہا کہ کوسٹرایک پورانے روٹ پرمنٹ کو استعمال کر رہا ہے جس کے مطابق کوسٹر کو ایک رات کوئٹہ میں اور ایک رات قلات میں الٹ کر نا ہے مگر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کوسٹر کو روزانہ کی بنیاد پر وین روٹ پرمنٹ فراہم کرکے غیر قانونی اقدام اٹھا یا گیا ہے اگر اس فیصلے کو واپس نہیں لیا گیا توسخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے