چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا عراق میں پھنسے 70 پاکستانیوں کے معاملے کا سخت نوٹس

 
0
762

اسلام آباد دسمبر 02 (ٹی این ایس): چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا عراق میں پھنسے 70 پاکستانیوں کے معاملے کا سخت نوٹس، سینیٹر رحمان ملک نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کیلئے اپیل کے ویڈیو پر نوٹس لے لیا۔ عراق میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو فوری طور پر باحفاظت پاکستان پہنچانے کیلئے انتظامات کیجائے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایف آئی اے و بیورو آف ایمگریشن عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔ ایف آئی اے اور بیورو آف ایمگریشن کو گلیم انٹرنیشنل و دوسرے غیر قانونی ایجنٹوں کیخلاف کاروائی کرے،
ایف آئی آئے و بیورو آف ایمگریشن ایجنٹوں کو عراقی حکومت کیطرف سے شائع اجازت نامہ و تفصیل کمیٹی کو پیش کرے۔ جن پروٹیکٹرز نے ان ایجنٹوں کے اجازت ناموں کی تصدیق کی ہے انکے تفصیل کمیٹی کو مہیا کی جائے۔ گلیم انٹرنیشل تین لاکھ ساٹھ ہزار فی کس مد میں 70 پاکستانیوں کو عراق لے گیا ہے، اب پاکستان پہنچانے کیلئےپھنسے ہوئے پاکستانیوں سے مختلف ایجنٹس فی کس 2500 مانگ رہے ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک کا آصف علی زرداری کے تشویشناک صحت کے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کی مزید خرابی پہ گہری تشویش ہے۔ آصف زرداری کی زندگی کو نقصان ہوا تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ بارہا حکومت کو بتا چکا ہوں کہ آصف علی زرداری کی صحت بتدریج خراب ہو رہی ہے۔ حکومت اگر پہلے آصف علی زرداری کو پرائیوٹ ڈاکٹر سے علاج کی اجازت دیتی تو نوبت یہاں نہ پہنچتی۔ حکومت کو آصف علی زرداری کی اپنے پرائیوٹ ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کیلئے کئی خط لکھے۔ حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے، زرداری کیساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری ملک کے منتخب صدر، ایک بڑے سیاسی پارٹی کے قائد اور موجودہ ممبر اسمبلی ہیں،
سابق صدر آصف علی زرداری کی خرابی صحت کیوجہ سے خاندان و پارٹی کارکنان میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ آصف علی زرداری ایک بہادر اور نڈر شخص ہیں جنہوں نے بل کی درخواست تک نہیں دی ہے۔ آصف علی زرداری مجرم نہیں کہ ٹرائیل گھر سے نہ ہوسکے۔