وزیراعظم نے مشہور ترک سیریل ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کر دی

 
0
516

اسلام آباد دسمبر 03 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے مشہور ترک سیریل ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی افتخار درانی نے بتایاکہ سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغرل غازی کی زندگی پر بنایا گیا ہے، وزیر اعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے۔افتخار درانی کے مطابق سیریل کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے،ترک سیریل میں تاریخ اسلام ،ثقافت اور اسلامی ہیروز کو اجاگر کیا گیا ہے۔