لڑکیوں اور خواتین کو انٹر نیٹ پر بلیک میل کر نیوالے گینگ کا اہم رکن گرفتار

 
0
338

حیدرآبادجولائی21(ٹی این ایس)سی پی ایل سی اور پولیس نے مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران لڑکیوں اور خواتین کو انٹر نیٹ پر بلیک میل کر نے والے گینگ کے اہم رکن نبیل اعوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ملزم کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔حیدرآباد پولیس کے ترجمان کے مطابق کچھ خواتین کی طرف سے سی پی ایل سی حیدرآباد کوشکایت موصول ہوئی تھی کہ کچھ لڑکے ان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو بناکر انہیں انٹر نیٹ پر ڈالنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کر رہے ہیں، سی پی ایل سی نے ان لڑکوں کا ڈیٹا بیس چیک کر کے انہیں ٹریس کیا جس کے بعد سی پی ایل سی اور حیدرآباد پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے ایک لڑکے نبیل ولد ندیم احمد اعوان کو موبائل فون سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ایک ساتھی شاہ زیب فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ترجمان کے مطابق سی پی ایل سی اور حیدرآباد پولیس ٹیکنیکل ماہرین کی مدد سے ملزمان کی طرف سے بلیک میل کی جانے والی دیگر خواتین کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے جس سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔