آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد

 
0
316
Top military brass discuss threats coming from Kabul

راولپنڈی دسمبر 10 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں ملک کی داخلی وخارجی صورتحال اورمقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، کورکمانڈرزکانفرنس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد ہوا، کورکمانڈرزکانفرنس میں ملک کو درپیش اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ کورکمانڈرزکانفرنس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہی۔ کانفرنس میں انتہائی اہم موضوعات پر غور کیا گیا۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔