انسداد تمباکو مہم کے تحت سینٹورس مال میں اہم کاروائی 39 دوکانداروں کو نوٹسسز جاری کر دیئے گئے

 
0
277

اسلام آباد دسمبر 11 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت کے بڑے شاپنگ مال میں انسداد تمباکو مہم کے تحت کاروائیوں میں 39 دوکانداروں کو نوٹسسز جاری کر دیئے گئے شاپنگ میں دوران چیکنگ 39 دوکانوں کو چیک کیا گیا جبکہ معروف سپر سٹور چین الفتح مال سے سمگل سیگریٹ ضبط کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نوٹسسز جاری کر دیئے گئے ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے تمباکو ایکٹ 1958 پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں دوران کاروائی خصوصی ٹیم نے تمام 39 دوکانداروں کو پروفیشنل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹسسز بھی جاری کر دیئے،انسداد تمباکو مہم کے ساتھ ساتھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں وفاقی دارالحکومت میں پروفیشنل ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم بھی شروع کیئے ہوئے ہیں