و زیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان کا ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ ،پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

 
0
244

جھل مگسی دسمبر 16 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر صوبے میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ،صوبائی وزراء نوابزادہ طارق مگسی، میر عارف جان محمد حسنی، رکن قومی اسمبلی میر خالد خان مگسی اور رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر عمرانی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے جبکہ سیکریٹری صحت نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے پولیو مہم کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بچہ پو لیو ویکسین اور وٹا من اے سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پولیو سے پاک بنانے کا ہدف محنت اور لگن سے حاصل کرینگے ہم صوبے کے بچوں کے صحتمند مستقبل کو یقینی بنا نا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیو مہم کو قومی جذبے کے سا تھ کامیاب بنانے کی ضرورت ہے جس کے لئے ہر متعلقہ محکمہ اور ادارہ مہم کی کامیابی کے لئے اپنا کردار اداکرے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے والدین،علماء کرام اور سول سوسائٹی کا تعاون نا گزیر ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائینہ کرتے ہوئے علاج معالجہ کی دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ،وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں اور طبی عملہ سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی بھی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔
ڈاکٹروں کو درپیش مسائل بھی حل کئے جائیں گے انہوں نے سیکریٹری صحت کو ہسپتال میں ادویات اور طبی آلات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔