گواہ ہوں،بھارت کے9بریگیڈیرز،20میجرجنرلزنےکارگل جنگ میں شکست قبول کی

 
0
10808

اسلام آباد دسمبر 18 (ٹی این ایس): تجزیہ کار سلیم بخاری نے پرویز مشریف کیخلاف سزائے موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کارگل کی جنگ میں جنرل (ر) پرویز مشرف نے ناکوں چنے چبوائے تھے۔ کارگل جنگ مشرقی بنگالی کی الیگی کا بدلہ تھا۔ سلیم بخاری نے کہا کہ بھارت کے 9 میجر جنرل اور 20 بریگیڈیرز نے کارگل میں بھارتی شکست قبول کی اور اپنے سرحدی دفاع میں ناکامی کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر نے کہا کہ میں گواہ ہوں کہ کس طرح پرویز مشرف نے پوری دنیا میں پاکستان کا دفاع کیا۔ نجی ٹی وہ پر تبصرہ کرتے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دور کے دبآ کو بھی سامنے رکھنا ہوگا، جب یہ تمام چیزیں ہو رہی تھی۔ سلیم بخاری نے کہا تھا کہ میں چاہے ہیلری کلنٹن سے پوچھ لیا جائے کہ پرویز مشریف نے کس سمجھداری سے امریکا کو ہینڈل کیا۔
جس پر ردعمل دیتے ہوئے پروگرام کے اینکر عمران خان نے کہا کہ پرویز مشرف نے امریکا سے فائدہ بھی حاصل کیا اور ان کو ناکوں چنے بھی چبوائے۔یاد رہے گزشتہ روز خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا تھا ۔ عدالت نے پرویز مشرف کو غدار قرار دے دیا ۔خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنا دیا تھا ۔ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فیصلہ سنایا ۔سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔ ۔عدالت نے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم 2 ایک کی اکثریت سے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007ء کو آئین پامال کیا۔خصوصی عدالت نے 19 جون کو 2016ء کو پرویز مشرف کو مفرور قرار دے دیا تھا۔ مارچ 2014ء کو عدالت نے پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کی۔