نصیر آباد کے علاقہ کرسچن کالونی میں معمولی تلخ کلامی پر قتل

 
0
333

راولپنڈی دسمبر 25 (ٹی این ایس): نصیر آباد کے علاقہ کرسچن کالونی میں معمولی تلخ کلامی پر قتل، امانول مسیح کو سمون مسیح نے اسلحہ سے فائر کرکے قتل کردیا. ایس پی پوٹھوہار سید علی، ASP کینٹ، SHO نصیر آباد موقع پر پہنچ گئے. پولیس مقتول کی نعش DHQ پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوائی گئی ہے.پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سمون مسیح کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں۔ فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم کے ذریعہ شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔