وزیر اعلیٰ پنجاب کی میاں چنوں آمد ، وزیر اعلیٰ نے رابط سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا

 
0
2637

لاہور دسمبر 28 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے میاں چنوں میں رابط سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پل رپھڑوالی تا 9/R تقریبا 9 کلو میٹر سڑک 11 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جائے گی اوراس سڑک کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانیاں پیدا ہوں گی- انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت نے صوبے کی دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ’’نیا پاکستان منزلیں آسان ‘‘پروگرام شروع کیا ہے -اگلے برس کے دوران اس منصوبے کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے دیہی علاقوں کی ہزاروں کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہو گی-انہوںنے کہا کہ ہر ضلع کے دیہات میں دیہی کارپٹڈ سڑکیں بنائی جا رہی ہیں -’’نیا پاکستان منزلیں آسان ‘‘پروگرام دیہی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا-صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی،رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔