رحمان ملک کے نوٹس کے بعد پی ٹی اے کا سخت ایکشن، اعلامیہ جاری، انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کے ذریعےغیرقانونی مواد پھیلانا جرم ہے، پی ٹی اے

 
0
268

اسلام آباد دسمبر 30 (ٹی این ایس): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے غیرقانونی مواد پھیلانا جرم ہے، غیرقانونی مواد میں توہین مذاہب، فحاشی، تشدد اور انتہاء پسندی سمیت دیگر مواد شامل ہے، عوام کو چاہیے ایسے مواد سے متعلق پی ٹی اے کو رپورٹ کریں۔ پی ٹی اے پاکستان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے توہین مذاہب، فحاشی، تشدد اور انتہا پسندی اور، دیگر غیر قانونی مواد پھیلانا جرم ہے۔
پی ٹی اے نے کہا کہ اس ضمن میں عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پرویونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت ایسے غیر قانونی و غیر اخلاقی مواد کو content-complaint@pta.gov.pk پر رپورٹ کریں۔


دوسری جانب چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ و توہین آمیز مواد کا سخت نوٹس لے لیا۔
سینیٹر رحمان ملک نے ایف آئی اے و پی ٹی اے کو گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کیخلاف فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کیخلاف کاروائیوں پر مفصل رپورٹ کمیٹی کو جمع کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے فوری طور پر انیلا احسان AneelaEhsan@ نامی ٹویٹر اکاؤنٹ کی تفتیش کرے۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ اکاؤنٹ کے ہینڈلرز کو معلوم کرکے انکے خلاف کیس رجسٹر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹویٹر پر جو اکاؤنٹس نبی پاکﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کر رہے ہیں ان کے کیخلاف سخت کاروائی کیجائے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو ہٹانے اور اس کا راستہ روکنے کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات کیجائے۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیز مواد پھیلانے پر ان شیطانی ذہنیت والے عناصر کو سخت ترین و کڑی سزا دی جائے، توہین آمیز پیغامات کیوجہ سے مجھ سمیت ہر پاکستانی کی سخت دل آزاری ہو رہی ہے۔ کمیٹی کے ائیندہ اجلاس میں ایسے عناصر کیخلاف قانون و سزا کو مزید سخت کرنے پر غور کی جائیگی۔