چوہنگ میں گھریلو ملازمہ کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی ہدایت‘

 
0
304

لاہور جنوری 01 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تھانہ چوہنگ کے علاقے میں گھریلو ملازمہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ملازمہ کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق ملازمہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور مالک مکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔