سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی(DVC) کا اجلاس ممبر پلاننگ و ڈیزائن کی سربراہی میں سی ڈ ی اے ہیڈ کوارٹرز میں جمعرات کے روز منعقد ہوا

 
0
798

اسلام آباد جنوری 09 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی(DVC) کا اجلاس ممبر پلاننگ و ڈیزائن کی سربراہی میں سی ڈ ی اے ہیڈ کوارٹرز میں جمعرات کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں شروع ہونے والے مختلف بلڈنگ پروجیکٹس کے ڈیزائنوں کو زیرِ غور لایا گیا۔اجلاس میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر آرکیٹیکٹII-، ڈائریکٹر (اربن پلاننگ)، ڈائریکٹ بلڈنگ کنٹرول سیکشن، نامور آرکیٹکٹ سلمان منصور، نوید اسلم اور سہیل عباسی کے علاوہ فائر اینڈ سیفٹی ایکسپرٹ داور آفتاب نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے سامنے مختلف منصوبوں کے ڈیزائن پیش کیے گئے۔ میٹنگ میں جو ڈیزائن منظور کیے گئے ان میں پلاٹ نمبر 3-D مرکزG-7، پارک انکلیو کے پلاٹ نمبر کاپلاٹ نمبر10، ٹیکنالوجی پارک چک شہزاد پارک روڈ، عسکری بینک ہیڈ آفس بلیو ایریا F-6/G-6 کے ڈیزائنوں کی منظوری دی گئی۔