سی ڈی اے انتظامیہ نے مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزام پر سی ڈی اے کے دو ملازمین کو فوری طور پر سروس سے معطل کر دیا

 
0
249

اسلام آباد جنوری 09 (ٹی این ایس): سی ڈی اے انتظامیہ نے مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزام پر سی ڈی اے کے دو ملازمین کو فوری طور پر سروس سے معطل کر دیا ہے۔ ان ملازمین کو سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشنز1992 ؁ء کی شق نمبر8.05 کے تحت معطل کیا گیا ہے۔ معطل ملازمین سی ڈی اے کے اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹI- کے سیکورٹی گارڈ احسان باجوہ اور اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹII- کے فخر عباس جونیئر اسسٹنٹ شامل ہیں۔ ان ملازمین کو مس کنڈکٹ اور کرپشن کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان پورٹل پر کی جانے والی شکایات کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے جبکہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹI-ملک عطا اللہ سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ تین دنو ں کے اندروضاحت کریں کہ انہوں نے ایک سیکورٹی گارڈ کو ڈیلنگ اسسٹنٹ کی ذمہ داریاں کیسے سونپی ہوئی تھیں۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹI- سے کہا گیا ہے کہ وہ تین دنوں کے اندر اپنا جواب داخل کرایں اور جواب موصول نہ ہونے پر سمجھا جائے گا کہ مذکورہ افسر کے پاس وضاحت دینے کے لیے کوئی جواب نہیں ہے۔
سی ڈی اے کے ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مجاز اتھارٹی کی منظوری سے دونوں ملازمین کی معطلی اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹI-سے وضاحت طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔