ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کے خصوصی احکامات پر ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور کے اشتراک سے ہفتہ واری خصوصی لیکچر کے چوتھے سیشن کا انعقاد کیا گیا

 
0
533

راولپنڈی جنوری 15 (ٹی این ایس): راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے تفتیشی افسران نے ریجنل دفترمیں اور اٹک، جہلم، چکوال کے تفتیشی افسران کو بذریعہ ویڈیو لنک لیکچر میں شامل کیا گیا۔ لیکچر کا مقصد راولپنڈی ریجن کے تفتیشی افسران کی استعداد کار اور صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے وژن کے مطابق آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کی خصوصی کاوشوں سے راولپنڈی ریجن کے تفتیشی افسران کے لئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ماہرین کے خصوصی لیکچر کا انعقاد کیاجارہا ہے۔اسی سلسلے میں ریجنل پولیس دفتر میں پی ایف ایس اے کے ماہرین کے خصوصی لیکچر کے چوتھے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ لیکچر میں ایس ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن راجہ عظمت حیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔لیکچرمیں ضلع راولپنڈی سے 15سب انسپکٹرتفتیشی افسران نے ریجنل دفتر سے اٹک،جہلم، چکوال سے 30 تفتیشی افسران اور اضلاع کے ایس پی انوسٹی گیشن سمیت ڈی ایس پی لیگل نے بذریعہ ویڈیو لنک حصہ لیا۔ پی ایف ایس اے لاہورکی طرف سے خصوصی طور پر ویڈیو لنک کے ذریعے جہانزیب رومی فرانزک ایکسپرٹ نے لیکچر دیا۔ پی ایف ایس اے ایکسپرٹ جہانزیب رومی نے شرکاء کو فرانزک سائنس ایجنسی میں سرا نجام دئیے جانے والے 13مختلف ڈیپارٹمنٹ اور انکے کاموں کے متعلق تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔ شرکاء کو آج کے لیکچرمیں کرائم سین کو محفوظ کرنے کے طریقے کے متعلق تفصیلی اور جامع انداز میں لیکچر دیا گیا۔تفتیشی افسران کو لیکچر دیتے ہوئے فرانزک ایکسپرٹ نے جائے وقوعہ سے شہادتوں کو اکٹھا کرنے اور اسے محفوظ کرنے کے طریقے کے متعلق آگاہی دی اوربتایا کہ کرائم سین کو محفوظ کرکے ہی ٹھوس شہادتوں کا حصول ممکن ہے اور انہی شہادتوں کی بنیاد پر عدالت سے اصل ملزمان کو سزا دلوانے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ شرکاء نے لیکچر کے اختتام پر اپنے سوا لات بھی کئے جنہیں سوالات کے جامع انداز میں جوابات دئیے گئے۔اس خصوصی لیکچر کا انعقادہر بدھ کو بذریعہ ویڈیو لنک کیا جارہا ہے جس میں راولپنڈی ریجن کے تمام تفتیشی افسران مستفید ہو ں گے۔