350 سے زائد پاکستانی لڑکیاں مقبوضہ کشمیر میں پھنس گئیں

 
0
434

کراچی جنوری 20 (ٹی این ایس): 350 پاکستانی لڑکیاں مقبوضہ کشمیر میں پھنس گئیں۔تفصیل کے مطابق کشمیری لڑکیوں سے شادی کرکے مقبوضہ کشمیر جانے والی 350 لڑکیاں مشکل میں پڑ گئیں ہیں۔ بھارت میں متنازعہ شہریت بل پاس ہونے کے بعد ان لڑکیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم سندھ ہائیکورٹ میں 350 پاکستانی لڑکیوں کی واپسی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
انصاربرنی ٹرسٹ کی جانب سے درخواست میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ لڑکیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پھنسی لڑکیوں اور ان کے والدین کی جانب سے ہمیں رابطہ کیا گیا ہے اور پاکستان واپسی کی استدعا کی گئی ہے۔ جس پر عدالت نے 350 لڑکیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ریماکس دیئے کہ آپ 350 لڑکیوں کی بات کررہے ہیں تاہم صرف 2 لڑکیوں کی درخواست لگائی گئیں ہیں۔
عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام تر لڑکیوں کی تفصیلات کو درخواست کا حصہ بنائیں اور اگلے بار پوری تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔جس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انصار برنی ٹرسٹ کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ تمام تر لڑکیوں کی تفصیل موجود ہے ۔ جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔ واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ۔ بھارتی فوج نہ صرف مرد بلکے خواتین اور بچوں کو بھی ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے۔ تاہم مقبوضہ کشمیر میں مسلمان بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹ چکے ہیں اور ہر موقع پر پاکستان کا پرچم مقبوضہ کشمیر کی ہوائیں میں لہراتے ہیں۔