انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے لاوارث لاشوں کا ڈیٹا آن لائن کر دیا

 
0
737

لاہور جولائی21(ٹی این ایس ):انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے لاوارث لاشوں کا ڈیٹا آن لائن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے لاوارث لاشوں کے متعلق ڈیٹا چیک کرنے کیلئے ویب سائیٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کسی بھی لاوارث لاش کاڈیٹاچیک کرنے کیلئے پولیس ویب سائیٹPUNJABPOLICE.GOV.PK PUBLIC SERVICESکا وزٹ کیا جا سکتاہے۔اس ویب سائیٹ کی مددسے آپ کسی بھی نامعلوم لاش کے متعلق تمام کوائف تصویر،عمر ،جنس ،حلیہ جات اورکس علاقہ سے لاوارث لاش ملی چیک کر سکتے ہیں۔ایسے لوگ جو لاپتہ ہیں۔انکے ورثاء بھی اس ویب سائیٹ کو لازمی چیک کریں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور غلام مبشر میکن نے مزید کہا کہ پولیس عوام کے مسائل دور کرنے کیلئے پر ممکن کوشش کررہی ہے۔