گوجر خان پولیس نے اپنے سسر کو قتل کرنے والا ملزم 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا

 
0
293

راولپنڈی فروری 22 (ٹی این ایس): ملزم عبدالمجید نےگھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے سسر عبد الستار کو قتل کر دیا تھا، مقتول کی بیٹی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے ایس ڈی پی او گوجر خان ذوالفقار علی خان ،ایس ایچ او میاں عمران عباس اور تفتیشی افسر ملک طاہر ایس آئی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبد المجید کو 48گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے ملزم کی فوری گرفتار پر ایس پی صدر اور گوجر خان۔پولیس کو شاباش دی۔