وفاقی ضلعی انتظامیہ نے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کر دیا

 
0
354

چیف کمشنر عامر احمد علی کے احکامات پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے صفائی مہم میں حصہ لیا

اسلام آباد(ٹی این ایس)وفاقی ضلعی انتظامیہ نے موسم بہار میں کلین اینڈ گرین مہم کا ازسرنو آغاز کر دیا ہے چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر ایکسائز ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم میں حصہ لیا ایکسائز ملازمین نے سیکٹر ایچ 9،ایچ 8 اور مختلف پارکس میں صفائی مہم میں حصہ لیا اور شہریوں میں کلین اینڈ گرین مہم کے اعراض و مقاصد سے اگاہی کیلئے پمفلٹس بھی تقسیم کیئے ڈرائیکٹر ایکسائز نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہو گا اسی سلسلے میں چیف کمشنر کی ہدایات پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے رضاکارانہ طور پر خود کو مہم میں حصہ لینے کیلئے پیش کیا اور درجنوں ملازمین چھٹی کے روز مہم میں شریک ہوئے اور شہر کے مختلف علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا ساتھ ہی شہریوں کو بھی مہم کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا تاکہ شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے شہر کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالیں