وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں برسوں سے محکمانہ ترقی سے محروم سینکڑوں ملازمین شدید ذہنی دباو کا شکار ہو گئے

 
0
648

صوبوں نے انسپکٹرز کو ترقی دیکر سکیل 16 کر دیا وفاق میں انسپکٹرز سکیل 14کی تنخواہ اور مراعات حاصل کر رہے ہیں

اسلام آباد فروری 23 (عبدالرحمن سے): وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں سینکڑوں ملازمین کئی کئی سال سے محکمانہ ترقی سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے چیف کمشنر،ڈپٹی کمشنر، فشریز، زراعت،ریونیو،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت وفاقی ضلعی انتظامیہ کے دیگر ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین ترقی سے محروم ہیں جبکہ ایک درجن سے زائد ملازمین ریٹائرمنٹ کی عمر کو بھی پہنچ چکے ہیں تاہم انھیں ترقی نہیں دی جارہی جس سے ملازمین میں بددلی پائی جاتی ہے گزشتہ برس سپریم کورٹ کے احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے چند افسران کو اعزازی ترقی دیکر انسپکٹر تو بنا دیا گیا تاہم انھیں مراعات پرانے سکیل کی ہی دی جا رہی ہیں چاروں صوبوں،ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انسپکٹرز کو 16 سکیل کی مراعات دی جاتی ہیں تاہم وفاقی دارالحکومت میں انسپکٹرز کا سکیل 14 ہے اور تنخواہ اور مراعات بھی اسی کے مطابق ادا کی جاتی ہے ذرائع کے مطابق چند منظور نظر افراد کو من پسند عہدوں پر برقرار رکھنے کیلئے سیکنڑوں ملازمین کی حق تلفی کی جارہی ہے جبکہ ترقی سے محروم درجنوں افراد ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اور شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں کیونکہ اسی سکیل میں ریٹائرمنٹ پر انھیں مراعات بھی نہیں مل سکیں گی ترقی کے منتظر ملازمین چیف کمشنر آفس، ڈپٹی کمشنر آفس،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ،سرکل رجسٹرار آفس،محکمہ زراعت ،فشریز،مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس میں تعینات ہیں