مری پھگواڑی بازار میں آتشزدگی نمبردارظفرعباسی کی دوکان ظفرسپرسٹورلاکھوں کی نقدی اورسامان سمیت جل کر راکھ کاڈھیربن گیا

 
0
13544

مری فروری 24 (ٹی این ایس): پھگواڑی بازار میں آتشزدگی نمبردارظفرعباسی کی دوکان ظفرسپرسٹورلاکھوں کی نقدی اورسامان سمیت جل کر راکھ کاڈھیربن گیا ریسکیو1122 اورفائربریگیڈنے کئی گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پرقابوپایااوربازارکی مزیددوکانوں کو آگ سے بچالیاتاہم ظفرعباسی جنرل سٹورمکمل طورپرجل کر راکھ بن گیا ھے آگ صبح نماز کے وقت اچانک بھڑک اٹھی آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی نقصان کا تخمینہ 40 لاکھ سے زاہدبتایاجاتاھے اطلاع ملتے ھی بازاراورعلاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پرپہنچ گئی مگرآگ کی شدت بہت زیادہ تھی جس نے دوکان کو سامان سمیت راکھ بنادیاھے وہاں پر موجود لوگوں کے مطابق آگ صبح 6 بجے لگی جب تک ریسکیو آتی تاجران پھگواڑی نے ان تھک کوشش کی مگر ان کے مطابق آگ کی شدت ہی اتنی زیادہ تھی کے قابو پانے کا نام ہی نہیں لیتی تھی ۔۔انجمن تاجران پھگواڑی اور مرکزی انجمن تاجران مری نے صوبائی اوروفاقی حکومت سے متاثرہ دوکاندارکی بحالی کیلئے مالی مددکامطالبہ کیاھے۔۔۔اور اپیل کی ہے حکومت پاکستان فل فور متاثرہ تاجر کی مالی مدد کرے