ایشین نیوز کی بندش کے خلاف بھرپور آحتجاج کریں گے اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔آر آئی یو جے

 
0
388

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قیام بہترین فیصلہ ہے تمام تنظیموں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔شکیل احمد
اسلام آباد مارچ 06 (ٹی این ایس): راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر شکیل احمد کی سربراہی میں وفد نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مالکان کی طرف سے بند کیئے گئے صحافتی ادارے ایشین نیوز کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے جاری احتجاج میں شرکت کی وفد میں سیکرٹری صدیق انظر ایگزیکٹو ممبران ملک زبیر اعوان، یاسر نذر اعوان،نعیم سندھو،شبیر مغل،عبدالرحمن بھی شامل تھے صدر آر آئی یو جے شکیل احمد نے اییشن نیوز کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے ایشین نیوز کے ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔

صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے ایشین نیوز کی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بندش اور 70 سے زائد صحافیوں کو ملازمت سے فارغ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں تنظیم کا وفد جلد ایشین نیوز کے مالکان سے ملاقات کرے گا اور اولین ترجیح کے طور پر ملازمین اور ادارے کی بحالی کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے اگر مالکان نے ادارے کی بحالی کیلئے اقدامات نہ کیئے تو ایشین نیوز کے مالک سردار تنویر الیاس کے دیگر کاروبار جن میں وفاقی دارالحکومت کا معروف کاروباری مرکز”سینٹورس مال” بھی شامل ہے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور دیگر صحافتی تنظیموں سے ملکر پارلیمنٹ اور دیگر قانونی فورم پر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا جس کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قیام پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے صحافتی اداروں کی بندش،ملازمین کی برطرفی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی جس کیلئے ابتدائی طور پر حکومتی اراکین اور وزاراء کی پریس کانفرنسس میں ایشین نیوز کے ملازمین سے اظہار یکجہتی اور بحالی کیلئے احتجاج کیا جائے گا ان کا کہنا تھا احتجاج کے تیسرے دن بھی آر آئی یو جے ان کے ساتھ کھڑی ہے اور جب تک تمام مسائل حل نہیں کیئے جاتے ان کے ساتھ ہی رہیں گے انہوں نے ایشین نیوز مالکان کی طرف سے بجلی اور انٹرنیٹ کی بندش کی بھی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور مالکان نے ادارے کی بحالی اور صحافتی کارکنان کا استحصال بند نہ کیا تو آخری حد جانے کیلئے تیار ہیں اور اس گروپ کے دیگر کاروبار بھی بند کرنے کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ملکر کوششیں جاری رکھی جائیں گی اس سلسلے میں آر آئی یو جے ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس پیر 10 مارچ شام 4 بجے آر آئی یو جے سیکٹریٹ میلوڈی میں طلب کر لیا گیا ہے