ہری پو ر پولیس محکمہ کے لئے خدمات سرانجام دینے والے افسران کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ڈی پی او ہر ی پور

 
0
489

ہری پور مارچ 10 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) کی جانب سے ضلع ہری پو ر سے تبدیل ہونیوالے ایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہر خان اور ڈی ایس پی محمد صابر کے اعزا ز میں الوادعی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں ڈی پی او ہری پور، ایڈیشنل ایس پی ہری پور، جملہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور مختلف شعبہ جات کے افسران پولیس نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کا کہنا تھا کہ ہری پور پولیس محکمے کے لئے خدمات سرانجام دینے والے افسران کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دونوں افسران پولیس نے تعیناتی کے دوران اپنے فرائض ایمانداری اور لگن سے سرانجام دئیے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے محنت سے کام کیا۔آپ کی خدمات محکمہ پولیس کے لئے عزت و وقار کا باعث ہیں۔ ہم نیک تمناؤں کے ساتھ آپکو ہری پور سے رخصت کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ آپ اسی طرح ایمانداری کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے پولیس فورس میں اپنی پہچان کو مزید مستحکم بنائے۔ ہری پور پولیس آپ کی فیملی کی طرح ہے اور آنے والے دونوں میں تمام افسران پولیس کے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گئے۔تقریب کے اختتام پر دونوں تبدیل ہونے والے افسران کو ہری پور پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔