وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی پنجاب کے حوالے سے اجلاس

 
0
259

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (ٹی این ایس) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی پنجاب کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ بدھ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر مملکت شبیر علی قریشی، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، صوبائی وزرا، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔