آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو زبردست خراج عقیدت دفاع وطن کےلئے جان دینا سب سے اعلیٰ قربانی ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں

 
0
270

راولپنڈی۔ 11 مارچ (ٹی این ایس) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع وطن کےلئے جان دینا سب سے اعلیٰ قربانی ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی نعمان اکرام کو بلند درجات عطاءفرمائے ۔