ہری پور مارچ 17 (ٹی این ایس): تھانہ سرائے صالح کی حدود کہیاں کے پہاڑ سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لعش برآمد۔ نعش کافی دنوں کی پرانی اور مکمل مسخ ہو چکی ہے۔اس علاقے میں اس ہفتے کے دوران یہ دوسری مسخ شدہ نعش پولیس کو مل رہی ہے۔ نعش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔تھانہ سرائے صالح کی حدود چھجیاں سے ملحقہ گاٶں کیاں کی پہاڑیوں سے ایک جواں سالہ نامعلوم شخص کی لاوارث لاش برآمد ۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے صالح کے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ تاہم ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔اس ہفتے کے دوران اس علاقے سے یہ دوسری مسخ شدہ نوش مل رہی ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ٹراما سنٹر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی۔….