ہریپور کھلابٹ ٹاوئنشپ سیکٹر نمبر 2 کی رہائشی 5 سالہ مسکان ولد خان افسر ٹراما سنٹر ہریپور کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جانبحق

 
0
345

ہریپور مارچ 17 (ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق محلہ الیاسیی پکھرال چوک سیکٹر نمبر 2 کھلابٹ ٹاوئنشپ کی رہائشی 5 سالہ مسکان کے گلے میں کانچ کی بلور پھنسی تھی،جس کو نکالنے کے لیئے 5 سالہ ننھی مسکان کو اہل خانہ کی جانب سے ہریپور ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا،جہاں پر اناڑی میڈیکل عملہ کی مبینہ غفلت کی وجہ بچی کے گلے میں پھنسی ہوئی کانچ کی بلور کو نکالنے کی کوشش میں بچی زندگی سے محروم ہو گیئ،مسکان کی نماز جناز ہ نماز مغرب کے بعد ادا کی جائے گی ،مسکان کے لواحقین شدید سراپا احتجاج، بچی کی ہلاکت میں مبتلا تمام سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کر دیا، ہریپور ٹراما سنٹر کے اناڑی میڈیکل عملہ کے خلاف قانونی کاروائی کر کے ہمیں لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے ،وزیر صحت و وزیر اعلی خیبر پختونخواہ و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کھلابٹ ٹاوئنشپ کی رہائشی 5 سالہ ننھی پری مسکان کے اناڑی ڈاکٹروں کی غفلت سے ہلاکت کا فوری نوٹس لیں اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مسکان کے لواحقین کو انصاف فراہم کر کے انصاف کا بول بالا کریں،ہریپور ٹراما سنٹر کے عملہ کے بارے میں پہلے بھی میڈیا پر آ چکا ہے لیکن کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں کی گئی اور آئے دن قیمتی جانیں اناڑی ڈاکٹروں کی غفلت کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔۔۔۔