اب جو لاک ڈاؤن کو بنائے گا مذاق مرغا بننے کے لیے ہو جائے تیار، پولیس ان ایکشن

 
0
642

لاہور مارچ 24 (ٹی این ایس): شہریوں نے لاک ڈاؤن کے احکامات کو مذاق بنالیا، حکومتوں کی جانب گھروں میں رہنے کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا جبکہ اس موقع پر پولیس نے شہریوں کو سزایئں دیتی رہی۔

لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی عروج پر ہے اور شہری بدستور سڑکوں پر موجود ہیں۔ حکومت کی طرف سے 4 افراد کے اکٹھے بیٹھنے پر بھی پابندی ہے لیکن شہری بلا جھجک سڑکوں پر موجود ہیں۔

علاقوں میں بے ہنگم اور بے پناہ ٹریفک بھی موجود ہے جبکہ آپریشنز اور ٹریفک پولیس پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

حکومتِ سندھ پہلے ہی صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر چکی ہے جبکہ پنجاب بھر میں اسی طرح کے احکامات سامنے آئے ہیں۔

خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں بھی یہ اعلان کر چکی ہیں۔