تنگوانی ٹاؤن چیئرمین میر اشرف علی خان بجارانی کے احکامات پر ٹاؤن انتظامیہ کی ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی

 
0
369

تنگوانی اپریل 05 (ٹی این ایس): تنگوانی ٹاؤن چیئرمین میر اشرف علی خان بجارانی کے احکامات پر ٹاؤن انتظامیہ کی کاروائی ٹی ایم او آغا فاروق احمد پٹھان کے قیادت میں سینٹری انسپیکٹر ممتاز علی پہنیار نے تنگوانی کے مختلف مقامات پر قائم ناجائز تجاوزات ہٹائے گئے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف چوراہوں پر رکھے ہوئے ٹھیلے اور دیگر غیرقانونی حدخلیاں ہٹا لیے گئے جبکہ لاک ڈاون کا 14واں روز تنگوانی ٹاون چیئرمین اشرف علی خان بجارانی کے احکامات پر تنگوانی شہر میں ٹی ایم آغا فاروق احمد پٹھان کے سربراہی میں شہریوں کو کورونا وائرس جیسے وبائی مرض سے بچانے کے لئے صفائی مہم بدستور جاری سینٹری انسپیکٹر ممتاز علی پہنیار کے قیادت میں ٹاؤن میونسپل انتظامیہ کے ملازمین نے شہر بھر میں صفائی کیا اور گلیوں چوک چوراہوں پر پڑے کچرے کو ٹریکٹر کے ذریعے ہٹایا گیا جبکہ شہر کی مختلف چوک چوراہوں پر اسپرے بھی کیا گیا تا کہ وبائی مرض کورونا نہ پہل سکے ۔

جب کہ ٹی ایم او آغا فاروق احمد پٹھان نے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین میر اشرف علی خان بجارانی کے احکامات پر شہر بھر میں صفائی مہم بدستور جاری ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران خصوصی طور پر اسپرے کیا جارہا ہے تاکہ وبائی مرض یہاں پر پہل نہ سکے انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہمارے شہر میں ایسا کوئی مریض نہیں لیکن شہری سندھ حکومت کے احکامات پر احتیاطی تدابیر استعمال کریں تاکہ یہاں پر وبائی مرض نہ پھیل سکے ۔ اور لاک ڈاون کے دوران لوگ اپنے گہروں میں رہیں ۔ ٹاؤن انتظامیاں نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی حدخلیاں نہیں کرنے دیں گے شہر کی صفائی ستھرائی اولین ترجیح ہے ۔ یہاں کے کراچی سندھ حکومت کے احکامات پر احتیاطی تدابیر استعمال کریں اور گھروں تک محدود رہی تاکہ یہ بیماری نہ پہل سکے ۔