وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل

 
0
224

اسلام آباد اپریل 06 (ٹی این ایس): وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق مخدوم خسرو بختیار کو وفاقی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت سے ہٹا دیا ہے اور انہیں اقتصادی امور کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے۔


کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام اب قومی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت سنبھالیں گے۔

اسی طرح حماد اظہر وزیر اقتصادی امور کی جگہ اب وزیر صنعت کا قلمدان سنبھا لیں گے۔

کابینہ میں رد و بدل کے نتیجے میں اعظم سواتی کی وزارت بھی تبدیل ہوگئی ہے اور اب وہ وزیر پارلیمانی امور کی بجائے وزیر انسداد منشیات ہوں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد ارباب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ بابر اعوان کو مشیر پارلیمانی امور مقرر کیا گیا ہے۔


خالد مقبول صدیقی کا وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے امین الحق کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر مواصلات مقرر کیا ہے جبکہ ہاشم پوپلزئی کی جگہ عمر حمید کو سیکریٹری قومی فوڈ سیکیورٹی اور ریسرچ تعینات کردیا گیا ہے۔