وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن این آر ٹی سی ہری پور کا ایک روزہ دورہ

 
0
327

ہری پور اپریل 10 (ٹی این ایس) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن این آر ٹی سی ہری پور کا گزشتہ روز ایک روزہ دورہ کیااس موقع پر این آر ٹی سی ہری پور کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وزراء کا استقبال کیا اور این آر ٹی سی کی پروفیشنل ورکنگ پر بریفنگ دی بریفنگ کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ، کویڈ 19 کے پھیلاؤ کے ماحول میں، این آر ٹی سی نے قومی جدوجہد پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے رضاکاروں کی انتہائی پرعزم ٹیم بنائی گئی ہے جنہوں نے ریسرچ اور سروے سے ضروری تجربہ حاصل کیاٹیم نے 18 دنوں میں اب تک 109 وینٹیلیٹرز مفت میں مرمت کئے ۔ یہ وینٹیلیٹرز ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں استعمال میں آچکے ہیں منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ مرمت کا کام دیگر اہم پہلوؤں کو نظر انداز کئے بغیر انجام دیا گیا این آر ٹی سی آئی ٹی کی عالمی معیار کی مصنوعات کے لئے جانا جاتا ہے بریفنگ کے بعد وزراء نے ریسرچ فیسلٹیز اور پروڈکشن لائن کا دورہ بھی کیا دونوں وزراء نے ریسرچ کے کام اور این آر ٹی سی کی کوششوں کو سراہا وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دہرایا کہ این آر ٹی سی دیگر انڈسٹریز کے لئے مثال ہے، اس کی استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔