گوجر خان پولیس کی کاروائی، 16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

 
0
654

راولپنڈی اپریل 10 (ٹی این ایس) گوجر خان پولیس کی کاروائی، 16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان ناصر نذیر اور عثمان مسکین نے مرزا کمیلی کےعلاقہ میں 16سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گوجر خان پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا۔ ایس ڈی پی او گوجر خان سرکل ذوالفقار علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او عمران عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے کہا کہ بچوں پر کسی بھی قسم کا تشدد یا استحصال نا قابل برداشت ہے، بچوں کا استحصال یا تشدد ناقابل برداشت ہے، ایسے افراد کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی۔ سی پی او کی ایس پی صدر اور گوجر خان پولیس کو شاباش۔