راولپنڈی اپریل 16 (ٹی این ایس): صادق آباد منشیات فروش کی گرفتاری کی ویڈیو کا معاملہ، صادق آباد پولیس نے بدنام زمانہ منشیات انضمام الرحمن کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئیے ڈرامہ رچایا اور مزاحمت کی، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے بند جوڈیشل اڈیالہ جیل کرایا گیا ہے،
ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔ ایس پی راول نے کہا کہ شر پسند عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔ اگر کوئی قانون کی رٹ کو چیلنج کرئے گا تو قانون کاروائی کرئے گا۔ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ پوری قوم منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے ساتھ ہے، جرائم پیشہ عناصر ڈرامہ کر کے خود کو قانون کی گرفت سے نہیں بچا سکتے۔