تنگوانی اپریل 16 (ٹی این ایس): تنگوانی ؛ کندھ کوٹ کے مختلف علاقوں میں مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ کندھ کوٹ کے گبلو پولیس تھانے کے حدود میں گاوں قمبر باجکانی میں چوروں کے فائرنگ سے مکان مالک صادق باجکانی جاں بحق ہوگئے جبکہ اس کا بھائی چاکر باجکانی شدید زخمی ہوگئے ۔جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک چور بھی مارا گیا جبکہ دوسرے چور کو زخمی حالت میں اہل علائقہ نے پکڑ لی۔ دوسرے جانب جمال پولیس تھانے کے حدود کرڑو نہر کے مقام پر موٹر سائیکل سوار افراد پر مسلح بند افراد نے فائرنگ کردیں جس کی وجہ سے غلام محمد نندوانی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ غلام سرور جعفری شدید زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کاروکاری پر پیش آیا ۔ جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیے ۔