پاکستان میں امریکہ، اسپین اور بیلجیئم جیسی صورتحال نہیں ہے تاہم اللہ تعالیٰ نے ہی یہ وبا ختم کرنی ہے اور کورونا پاکستان میں قابو میں رہے گا زیادہ تباہی نہیں پھیلائے گا، شیخ رشید

 
0
290

اسلام آباد اپریل 19 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قائم قرنطینہ سینٹر کا جائزہ لیا جبکہ قلیوں اور دیگر اسٹاف میں راشن تقسیم کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم کراچی سے مسافر نہ لاتے تو کراچی میں لوگ سڑکوں پر مر جاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 25اپریل یا یکم مئی کو ریلوے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے تاہم ریلوے آپریشن کے لیے لاک ڈاوَن کا ختم ہونا ضروری ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس قابو میں ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ انگریز نے70 سال پہلے میڈیکل کوچز بنائی ہوئی تھیں۔ لاک ڈاوَن ایسا ہو کہ لوگ بھوک سے نہ مریں، یہاں غریب نہیں، اصل مسئلہ سفید پوش طبقے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ایک دو پیشیوں کے بعد دم درود کے صدقے چھوڑ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف علی زرداری تک سب کی ضمانت ہوسکتی ہے لیکن غریب کی نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ ہے وہ ان کو نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میرا دوست ہے اسے لیپ ٹاپ استعمال کرنا بھی نہیں آتا۔ شہباز شریف کو ایک، دو اور پیشیوں پر دم درود کے صدقے چھوڑ دیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کورونا وائرس دنیا کی سیاست بدل دے گا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کریں۔