احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے متعلق اہم خبر آگئی، غیر ملکی میڈیا نے بھی تعریفوں کے پلُ باندھ دیئے

 
0
527

اسلام آباد اپریل 20 (ٹی این ایس): احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کا وقت ختم ہوگیا، گزشتہ نو دنوں میں 53 ارب33 کروڑ 60 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔

وزیراعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کا وقت ختم ہوگیا، معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت گزشتہ نو دنوں میں 53 ارب33 کروڑ 60 لاکھ روپے تقسیم کیےگئے۔

وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کو بارہ ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستحقین میں ایک سو چوالیس ارب روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ضرورت مندوں میں نقدرقوم کی منتقلی حکومت کابڑاکارنامہ ہے، پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے اتنی بڑی رقم کی تقسیم کاآغازنہیں کیا۔

خیال رہے عمران خان کی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو عالمی میڈیا میں بھی پذیرائی ملی تھی اور امریکی نشریاتی ادارے نے اس حوالے سے رپورٹ بھی شائع کی۔

امریکی نشریاتی ادارے رپورٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان نےاپنی تاریخ میں معاشرتی تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام شروع کردیا ہے، کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان اپنے غریب شہریوں میں تقریباً ایک ارب ڈالر تقسیم کرے گا۔