وفاقی کابینہ اجلاس کا اہم فیصلہ، پاور سیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری

 
0
255

اسلام آباد اپریل 21 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نےکورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی سفارشات اجلاس میں پیش کی گئی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر پاور سیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے تعمیراتی شعبے کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ اور ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری رہائشگاہ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی بھی منظوری دی ، پالیسی کے مطابق وقت سے پہلے ریٹائر ملازمین 6 ماہ سے زیادہ سرکاری رہائش استعمال نہیں کر سکیں گے۔

کابینہ نے مسابقتی کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق سفارشات اور اقلیتوں کے قومی کمیشن کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے،کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین محمد علی نے رپورٹ اور سفارشات پیش کیں جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی گئی۔

یاد رہے گذشتہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاگیا تھا جبکہ ای او بی آئی پنشن میں اضافے کی سمری موخر کردی گئی تھی۔